وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر کی ملاقات

ٹیکس اصلاحات اور قانون سازی سے متعلق تجاویز دے دیں

منگل 23 اپریل 2024 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیر اعظم کی خصوصی توجہ اور ہدایات کے مطابق ٹیکس اصلاحات پر زوردیاگیاہے اور ٹیکس اصلاحات اور قانون سازی سے متعلق تجاویز دی گئی ہیں ،وزیر قانون نے تجاویز کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ،ٹیکس بار نے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کا ٹیکس باڈی کو اعتماد میں لینے پر شکریہ ادا کیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدرانور کاشف ممتازاور سیکرٹری محمدریحان صدیقی نے منگل کے روزوفاقی وزیرقانون اعظم نزیرتارڑ اور اٹارنی جنرل پاکستان سے ملاقات کی ہے اس ملاقات میں ٹیکس اصلاحات سمیت کئی اہم امورپر تبادلہ خیال کیاگیا،ٹیکس مقدمات کونمٹانے اور دیگرحوالوں سے قانون سازی بارے بھی بات کی گئی ٹیکس بارکی جانب سے بہت سی تجاویزبھی پیش کی گئیں جنھین وزیرقانون نے سرابا۔

متعلقہ عنوان :