گیس پائپ لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں گیس بند رہے گی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس پائپ لائنوں کو نقصان پہنچا ہے

منگل 23 اپریل 2024 19:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر بہتر رکھنے کی کاوشیں جاری حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس پائپ لائنوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے سبب ایمرجنسی میں پائپ لائنوں کی مرمت نا گزیر ہے پائپ لائنوں کی ہنگامی مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر بند رکھی جائے گی کوئٹہ، کچلاک، پشین، زیارت، حرمزئی، کھڈ کھوچہ، مستونگ، منگوچر، قلات اور ان کے ملحقہ علاقوں میں کل 24 اپریل بروز بدھ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی 8 گھنٹوں کی عارضی بندش سے مزکورہ شہروں اور انکے ملحقہ علاقے متاثر ہونگے۔ ان علاقوں کے معزز صارفین سے گزارش ہے کہ ان اوقاتِ بندش کے دوران متبادل ذرائع کا انتظام کرلیںاس عارضی بندش سے ہونے والی زحمت کیلئے ادارہ معذرت خواہ ہے۔