بنوں: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ضیاء الدین احمد کا ٹریفک چوکی کا دورہ۔۔۔

منگل 23 اپریل 2024 20:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) ڈی ایس پی ٹریفک دوست محمد خان نے ضلعی پولیس آفیسر کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے والوں اور ضلع بنوں میں دیگر ٹریفک کے مسئلے مسائل کے متعلق بریف کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیاء الدین احمد نے ڈی ایس پی ٹریفک،انچارج ٹریفک کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بنوں ٹریفک کے لحاظ سے گنجان آباد ضلع ہے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے موثر اقدامات کرکے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں تاکہ رش ہونے کی صورت میں عوام کو تکلیف کا سامنا نہ ہو۔مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے آنے والے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے۔اور ہرممکن تعاون کرکے میرٹ پر ڈرائیونگ لائسنس ایشو کرے۔

متعلقہ عنوان :