لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری

اب تک کی کارروائیں میں 73 ہزار 7 سو22 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

منگل 23 اپریل 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو 217 روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 73 ہزار 7 سو22 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 70 ہزار 3 سو 23 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 29 ہزار9 نسو 62 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ 93 لاکھ 88 ہزار 8 سو28 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 34 کروڑ 18 لاکھ 63 ہزار3سو52 روپے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 8 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر 214 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 85 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 7 کمرشل، 1 زرعی اور206 ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو ن1لاکھ 83 ہزار 9سو94 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 46 لاکھ 16 ہزار 53 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔حویلی کے علاقے میں کنکشن کو 6 لاکھ 47 ہزار روپے ، مصری شاہ کے علاقے میں کنکشن کو1 لاکھ 10ہزار روپے ، گرین ٹاؤن کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ روپے اور سندر میں ملزم کو 1 لاکھ روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویڑن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

متعلقہ عنوان :