پی آر اے کی کارروائی،11ملین سے زائد کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر تین مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کے دفاتر سیل

منگل 23 اپریل 2024 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ترجمان کے مطابق پی آر اے راولپنڈی کمشنریٹ نے 11 ملین سے زائد کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر تین مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کمرشل مارکیٹ اور سیٹلائٹ ٹائون میں واقع تین مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس 11 ملین سے زائد کے ٹیکس نادہندہ تھے ۔تینوں مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کو ریکوری نوٹسز جاری کر کے رقم وصول کرنے کی کوشش کی گئی تاہم متعدد نوٹسز جاری کرنے کے باوجود ٹیکس کی ریکوری نہ ہو سکی۔ٹیکس کی ادائیگی نہ ہونے پر انفورسمنٹ افسر کی مو جودگی میں تینوں ریکروٹمنٹ ایجنٹس کو سیل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :