پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا گیا

منگل 23 اپریل 2024 20:36

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا گیا اس دن کے منانے کا مقصد کتب بینی،اشاعت کتب اور اس کی حقوق اشاعت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس دن کے حوالے سے سماجی اور ادبی تنظیموںکی جانب سے کتب کی نمائش سمیت دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کتب بینی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کتب کے مصنفین کے حقوق اشاعت اور قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

ماہرین کے مطابق عصر حاضر میں سوشل میڈیا کی یلغار کے باعث کتب بینی میں بے حد کمی واقع ہوئی ہے نوجوان نسل جو کہ موبائل کی رسیا نظر آتی ہے ان میں کتب اور مطالعہ کا شوق نہ ہونے کے برابر ہے ،ماہرین نے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کتب بینی کے فروغ کیلئے بچوں کو کتابوں کی جانب راغب کیا جائے۔