بورے والا ، پاسکو خریداری مراکز پر کسانوں کو پہلے آؤ پہلے پاؤ کی پالیسی پر باردانہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری

منگل 23 اپریل 2024 21:07

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر عبد الباسط صدیقی نے کہا ہے کہ پاسکو خریداری مراکز پر کسانوں کو پہلے آؤ پہلے پاؤ کی پالیسی پر باردانہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز پاسکو گندم کے خریداری مراکز فتح شاہ اور کچی پکی کے وزٹ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زونل ہیڈ راؤ محمد اکرم بھی موجود تھے راؤ محمد اکرم نے کہاکہ کسانوں کو محکمانہ مسائل حل کرنے کے لیے محکمہ مال کے حلقہ پٹواری بھی موجود ہیں زونل ہیڈ تحصیل بورے والا راؤ محمد اکرم نے کہا کہ زون میں 17 گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں ان کو ساڑھے سات لاکھ بوری کا ٹارگٹ دیا ہے فتح شاہ خریداری سنٹر پر پانچ ہزار میٹرک ٹن ہے کچی پکی سنٹر میں پچاس ہزار بوری کا ٹارگٹ ہے انہوں نے کہاکہ خریداری مراکز پر کسانوں کو سہولیات کے لیے سایہ کے لیے ٹینٹ کرسیاں اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کی ہے کسانوں محمد اکرم۔

(جاری ہے)

محمد خان۔ محمد اقبال اور دیگر نے کہا کہ کسانوں محکمہ کی پالیسی کیمطابق باردانہ فراہم کیا جارہا ہے اس موقع پر انچارج سنٹر فتح شاہ۔کچی پکی وقاص اصغر۔محمد۔رب نواز۔ ارسلان۔سابق چیئرمین چوہدری اسلم زاہد۔ امیر حمزہ خان سلدیرا۔ سردار بشیر احمد ڈوگر اور دیگر بھی موجود تھے۔