ڈیفالٹر واپڈا اہلکاروں کی ٹھکائی ، موٹرسائیکل کی چابی چھین کرفرار

منگل 23 اپریل 2024 21:07

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) نواحی چک12چودہ ایل میں ایک واپڈا ڈیفالٹر فلک شیر کاٹھیا نے واپڈا کے اہلکاروں کی ٹھکائی کر دی ، موٹر سائیکل کی چابی چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق واپڈا میپکو کی ایک ٹیم حاجی اصغر کی قیادت میں ڈیفالٹر فلک شیر کاٹھیا کے گھر گئی اوربجلی کنکشن کاٹ دیا توفلک شیر کاٹھیا اور اس کے ایک نا معلوم ساتھی نے واپڈا سٹاف پر تشدد کیا اور واپڈا ہلکار کی موٹر سائیکل کی چابی چھین کر لے گئے۔پولیس کسووال نے محمد مرتضیٰ واپڈا سب ڈویژن میاں چنوںکے ایس ڈی او کی مدعیت میں مقدمہ186, 506, 382ت پ درج کر لیاہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :