پاکستان پیپلزپارٹی ہیومن رائٹس کے صدر فرحت اللہ بابر کی پمز ہسپتال آمد، نذیر ڈھوکی کی عیادت کی

منگل 23 اپریل 2024 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پیپلزپارٹی ہیومن رائٹس کے صدر فرحت اللہ بابر نے ڈاکٹر سیف رحمان کے ساتھ بلاول بھٹو کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کی عیادت کی،فرحت اللہ بابر نے ڈاکٹروں سے نذیر ڈھوکی کی صحت سے متعلق معلومات دریافت کی، جلد صحت یابی کی دعا کی ،نذیر ڈھوکی نے مشکل کی اس گھڑی میں عیادت کرنے پر ڈاکٹر فرحت اللہ بابر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :