Live Updates

اٹک، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عالمی یومِ ارض کے موقع پر ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد

منگل 23 اپریل 2024 21:45

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں عالمی یومِ ارض کے موقع پر ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے پودا لگا کر "پلاسٹک سے انکار ، درختوں سے پیار" مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔اس موقعہ پرانہوں نے کہا کہ ہر شہری اپنے حصے کا ایک پودا لگا کر اس کی نگہداشت بھی کرے تا کہ آنے والی نسلوں کے لئے اس دھرتی ماں کو سرسبزو شاداب اور ماحول دوست بنایا جا سکے۔\378

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات