یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی

منگل 23 اپریل 2024 21:55

یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) دبئی میں سیلاب کی وجہ سے آخری لمحات میں اپنی فلائٹ پکڑنے میں کامیاب ہونے والے متحدہ عرب امارات کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یو اے ای کے ایمرجنگ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں پانچ میڈلز حاصل کئے جن میں دو گولڈ میڈل بھی شامل ہیں۔ آخری لمحات میں دبئی سے سائپرس کی فلائٹ پکڑنے میں کامیاب ہونے والے کھلاڑوں کا سائپرس پہنچنے پر بورڈنگ کے دوران سامان غائب ہوگیا، نوجوان کھلاڑی اپنی متحدہ عرب امارات کی جرسیوں کے بغیر مقابلے میں شامل ہوئے لیکن ان کے پاس سیلاب سے دوچار اپنے ملک کے لئے پرفارم کرنے کیلئے حوصلے کی کمی نہیں تھی۔

گزشتہ اتوار کو قبرص میں ہونے والے بین الاقوامی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے طیبہ خان، میشا خان اور متحدہ عرب امارات کے دیگر کھلاڑی روانہ ہونے کے لئے تیار تھے کہ اس دوران سوشل میڈیا ایسی ویڈیوز سے بھرا ہوا تھا کہ دبئی کی بڑی بڑی شاہراہیں پانی سے بھری ہوئی تھیں، لوگ ڈوبتی ہوئی کاروں سے خاندانوں کو نکال رہے تھے، اس وقت ان کھلاڑیوں کا قبرص روانہ ہونا ناممکن لگ رہا تھا۔

(جاری ہے)

بے پناہ مشکلات کے بعد جب یہ ایمرجنگ کھلاڑی دبئی کے ٹرمینل تین پر پہنچے تو وہاں رش کی وجہ سے ان کو مزید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم امارات گرائونڈ سٹاف کو بتایا کہ وہ عام مسافر نہیں بلکہ قومی بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جس پر انہیں 18 اپریل کو فلائٹ کی روانگی سے صرف 45 منٹ قبل اجازت دے دی گئی۔ جب یو اے ای کے کھلاڑی قبرص پہنچے تو ان کا سامان ان کے ہمراہ نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے انہیں قبرص میں مارکیٹ سے کچھ نئے کپڑے اور ضروری سامان خریدنا پڑا۔

ٹورنامنٹ کے آغاز پر یو اے ای کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی قومی جرسی کے بغیر میدان میں اترنا پڑا تاہم انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا اور اپنے ملک کے لئے کھیلتے ہوئے انہوں نے پانچ میڈلز حاصل کئے جن میں دو گولڈ میڈل بھی شامل ہیں۔ بھرت نے بوائز سنگلز اورمکسڈڈبلز میں تابیاکے ہمراہ گولڈ میڈلز حاصل کئے، اس کے علاوہ تابیا نے اپنی بہن مائیشا کے ہمراہ گرلز ڈبلز میں سلور میڈل حاصل کیا۔ مائیشا نے گرلز سنگلز میں بھی سلور میڈل حاصل کیا جبکہ مکسڈ ڈبلز میں ایڈم کے ساتھ برائونز میڈل حاصل کرکے اپنے ملک کا نام روشن کردیا۔