رضویہ کی حدود میں پولیس اور سٹریٹ کریمنل کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ، 2مبینہ ملزمان گرفتار

منگل 23 اپریل 2024 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) جہانگیر آباد ندی کے قریب رضویہ سوسائٹی تھانے کی حدود میں پولیس اور سٹریٹ کریمنل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف لوڈ میگزین ،2رائونڈز، 4موبائل فونز،ایک پسٹل 9ایم ایم لوڈ میگزین،آرٹیفیشل جیولری اور نقدی برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان کے 2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں راقب ولد شمس الدین (زخمی )اورشہیر عرف کاجل ولد محمد شاہدشامل ہیں۔ پولیس نے زخمی ملزم کوعلاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجبکہ فرار ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :