Live Updates

وزیراعلی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانولہ کی خصوصی ہدایت

منگل 23 اپریل 2024 22:00

منڈی بہاوالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانولہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین روز بروز خوبصورت اور ماڈل ضلع بننے کے ساتھ ترقی کی جانب تیزی سے گامزن، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے مختلف روڈز کی ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے واسو چونگی تا چک بساوا روڈ، ٹیکسی سٹینڈ چوک تا شوگر ملز روڈ اور نگینہ سینما چوک تا نیو رسول روڈ سڑکوں کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا اور جاری کاموں کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو منصوبے کی تکمیل کیلئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، سی او میونسپل کمیٹی وقار احمد اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے بتایا کہ یہ سڑکیں میونسپل کمیٹی کے فنڈ سے تعمیر کی جا رہی ہیں۔

ان سڑکوں کا ٹوٹل تخمینہ لاگت 160.6 ملین روپے ہے۔ ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ شہر کی یہ مین سڑکیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ ک شکار تھیں، مفاد عامہ کے پیش نظر سڑکوں کی تعمیر و توسیع اہل علاقہ کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔ جس کو پورا کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع کے زیر التوا ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل اور عوام الناس کو بہترین سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اہلیان منڈی بہاوالدین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات