جیکب آباد، بھرتیوں پر پابندی ختم ہونے کے باوجود محکمہ تعلیم میںآئی بی ایس پاس اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع نہ ہوسکا ،ٹیسٹ پاس امیدواروں کا اجلاس ،احتجاج کا فیصلہ

منگل 23 اپریل 2024 22:05

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) بھرتیوں پر پابندی ختم ہونے کے باوجود محکمہ تعلیم میںآئی بی ایس پاس اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع نہ ہوسکا ،ٹیسٹ پاس امیدواروں کا اجلاس ،احتجاج کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانبس ے بھرتیوں پر عائد پابندی ہٹائے جانے کے باوجود جیکب آباد میں آئی بی ایس ٹیسٹ پاس امیدواروں کی بھرتی کا عمل شروع نہیں کیا جا سکا ہے جس کی وجہ سے نوجوان امیدوار مایوسی کا شکار ہیںدوسری جانب محکمہ تعلیم جیکب آباد کی جانب سے بھرتی کا عمل شروع نہ کرنے اور خالی آسامیاں ظاہر نہ کرنے پر امیدواروں کااجلاس منعقد ہوا جس میں عبدالصمد ،غلام یاسین ،عابدعلی ،اسد ،فرحان ،شوکت اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ تعلیم میں خالی آسامیوں پر بھرتی جلد شروع نہ کی گئی تو ایجوکیشن آفیس کے سامنے دہرنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :