سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کی زیر صدرات انڈسٹریز سیکرٹریٹ میں اجلاس

منگل 23 اپریل 2024 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کی زیر صدرات انڈسٹریز سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا،جس میں رمضان کے لئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب کا مقصد رمضان کے بابرکت مہینے میں دن رات کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، سیکرٹری انڈسٹریز نے پونچھ ہائوس میں قائم کنٹرول روم میں افسران و ملازمین کی محنت اور کام کی لگن کو سراہا، رمضان کنٹرول روم میں 7 محکموں کے افسران نے ایک ہی چھت تلے رمضان نگہبان پیکج کو کامیاب بنانے میں اہم قرار دیا،مستحق گھرانوں کو راشن گھر کی دہلیز پر پہنچایا گیا، لاہور سمیت پنجاب بھر کے 51 ماڈل و رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ لائیو کیمروں کی مدد سے کی گئی، پہلی بار لائیو کیمروں کی مدد سیتاریخی بلڈنگ میں کنٹرول روم کی مانیٹرنگ کی گئی، تقریب کے اختتام پر افسران اور ملازمین میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے، تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ماجد اقبال، ڈی ایس ایڈمن محمد مرتضی،پی ایس ٹو سیکرٹری انڈسٹریز ظفر اقبال سیال،پی اے ٹو سیکرٹری انڈسٹریز مرزامزمل،سیکشن آفیسر ریسرچ عرفان سرور، پی آر او ٹو سیکرٹری انڈسٹریز فیصل طارق،5 انڈر ٹریننگ پی ایم ایس افسران سمیت انڈسٹریز کے 40 سے زائد افسران و ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ سینوازا گیا سیکرٹری انڈسٹریز نے رمضان کنٹرول روم کے ذریعے نگرانی اور دوروں کے دوران بہترین انتظامات پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :