راولپنڈی،10ملزمان سی50لیٹر شراب،اسلحہ اورآلات گیس ریفلنگ برآمد،مقدمات درج

منگل 23 اپریل 2024 22:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی10ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سی50لیٹر شراب،اسلحہ وایمونیشن اورآلات گیس ریفلنگ برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ملزم اکاش سے 20 لیٹر شراب،سول لائنز پولیس نے ملزم اظہر سے 05لیٹر شراب،ملزم انور سے 05لیٹر شراب ،ملزم زبیر سے 05لیٹر شراب،ملزم شفیق سے 05لیٹر شراب،واہ کینٹ پولیس نے ملزم امجد سے 10لیٹر شراب،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شاہ حسین سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،مورگاہ پولیس نے ملزم وقار سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم نواز سے آلات گیس ریفلنگ،ویسٹریج پولیس نے گیس ریفلنگ کرنے والے ملز م نعیم سے آلات گیس ریفلنگ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیز ی لائی جارہی ہے ۔