اسلام آباد پولیس کا ہائی سکیورٹی زون میں شہریوں کے کوائف کے اندراج اور موثر تلاشی کا عمل جاری

منگل 23 اپریل 2024 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے والے شہریوں کے کوائف کے اندراج اور موثر تلاشی کا عمل جاری ہے،ہائی سکیورٹی زون کے مختلف ناکہ جات پر قانون کی خلاف ورزی پر متعددگاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوان وفاقی دارلحکومت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے والے شہریوں کے کوائف کے اندراج،شناختی دستاویزات کی جانچ اور موثر تلاشی عمل میں لارہے ہیں،اس کے ساتھ مختلف ناکہ جات پر گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مختلف قانونی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی،گزشتہ ہفتہ کے دوران ہائی سکیورٹی زون ناکہ جات پر تعینات پولیس اہلکاروں نے 1,342کالے شیشوں، 390غیر نمونہ نمبر پلیٹ اوربغیر کاغذات والی گاڑیوںکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی،سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی مکمل ذمہ داری کے ساتھ اداکریں،کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے،ہائی سکیورٹی زون میں واقع اہم سرکاری و نجی املاک اور سفارت خانوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے والے تمام شہریوں کے کوائف کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،شناختی دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے،تمام مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی جائے اور عوام کے ساتھ مثبت رویہ اپنایاجا ئے،انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی وہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں،اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگر می کے متعلق اپنے قریبی تھانہ ،ایمرجنسی ہیلپ لائن"پکار"15-یا "آئی سی ٹی 15--"ایپ پر اطلاع کریں۔

متعلقہ عنوان :