اسلام آباد،مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی میں ملوث گرو ہو ں کے دو ارکان گرفتار

منگل 23 اپریل 2024 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث گرو ہو ں کے دو ارکان کو گرفتار کرکے مسروقہ مو ٹر سائیکل، مو با ئل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا موٹرسائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی اور مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل اور پرزے برآمد کرلیے گئے ،گرفتار ملزم کی شنا خت شجاع خا ن کے نام سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزم نے تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا کے علاقے سے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ تھانہ بنی گاکہ پولیس ٹیموں نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی کی متعددوارداتو ں میں ملوث گر وہ کے دو ارکان کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے مو با ئل فون، پا رسلز اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مو ٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت تو قیر شفقت اور محمد حسنین کے نامو ں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتا رملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک شخص یا سرگر می کے بارے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن "پکار- 15 "یا"آئی سی ٹی ایپ"15-پر فوری اطلا ع کریں۔

متعلقہ عنوان :