تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ

منگل 23 اپریل 2024 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ٹریفک نظام میں مزید بہتری کے لیے ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائے، تمام اضلاع ماڈل روڈز بنا کر انفورسمنٹ کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے ڈیرہ غازی خان ریجن کے 4ڈی پی اوز اور ڈی ٹی اوز سے زوم کے ذریعے ویڈیو لنک کانفرنس کی ۔ میٹنگ میں ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید غضنفر علی شاہ نے بھی شرکت شرکت کی۔ ویڈیو لنک کانفرنس میں ڈی پی او لیہ اسد الرحمن، ڈی پی او راجن پور دوست محمد، ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسن رضا اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان احمد محی الدین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ائی جی ٹریفک نے تمام ڈی پی اوز سے اضلاع میں ٹریفک انتظامات اور لائسنسنگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ٹریفک نظام میں مزید بہتری کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔ مرزا فاران بیگ نے کہا کہ تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائے، تمام اضلاع ماڈل روڈز بنا کر انفورسمنٹ کو یقینی بنایا جائے ، ماڈل روڈ پر سائن بورڈ، کیٹ ائیز، ٹریفک سگنل لگائے جائے ۔ ٹریفک ایجوکیشن ٹیم سے شہریوں میں ٹریفک قوانین کے شعور کو اجاگر کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر روڈ مارکنگ کو واضح کیا جائے جس سے حادثات میں کمی واقع ہوگی، سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کیے جائیں اور پارکنگ کا مناسب بندوبست کیا جائے۔ لائسنسنگ سینٹر، ڈرائیونگ سکول، ٹریفک سیکٹرز میں شہریوں کے لیے ویٹنگ ایریاز بنائے اور ٹھنڈے پانی کا مناسب انتظام کیا جائے ۔ صوبہ بھر میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنائیں جس کا عام شہری کو زیادہ سے زیادہ فائدے ہو۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن چلتا پنجاب کو مزید مضبوط اور بہتر کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :