uزراعت کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، حاجی علی مدد جتک

ی*زراعت کے شعبے میں بہتری لاکر صوبے کو خود کفیل بنایا جاسکتا ہے ، صوبائی وزیر زراعت

منگل 23 اپریل 2024 21:15

E کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) صوبائی وزیرزراعت حاجی علی مددجتک نے کہاہے کہ زراعت کا شعبہ انتہائی اہم ہے محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے زراعت کے شعبے میں بہتری لاکر صوبے کو خود کفیل بنایا جاسکتا ہے زراعت کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے،زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے افسران اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیںاس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے منگل کو سیکرٹری زراعت سہیل الرحمن بلوچ کی جانب سے محکمہ زراعت کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

حاجی علی مددجتک نے کہاکہ اسوقت محکمہ زراعت کے ملازمین اپنے کام کو صحیح معنوں میں سرانجام نہیں دیرہے ہیں محکمہ کی فعالیت کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات اور وژن کے مطابق آگے بڑھانا اور ٹیم ورک کے ذریعے خرابیوں پرقابو پانا ہے محکمے کے اندرٹرانسفر اور پوسٹنگ تو معمول کی بات ہے لیکن آئندہ سینارٹی کو نظراندازکرکے جونیئر افسروں کو سینئر کی پوسٹ پر نہیں بٹھایاجائے گا ہم چاہتے ہیں کہ محکمہ زراعت کی کارکردگی مثالی ہو اور زمیندار اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں اور صوبائی و ملکی معیشت میں زراعت کا کردار مزیدبڑھے محکمہ زراعت کے ملازمین کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی افسران سمیت تمام ملازمین اپنی حاضری یقینی بنائیں بصورت دیگرانکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :