سیالکوٹ،نا معلوم افراد کے حملے سے استاد زخمی

منگل 23 اپریل 2024 21:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) سیالکوٹ میں نامعلوم افراد کے حملے سے استاد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ محلہ بابے دی بیری گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2 کے استاد شفقت امین چھٹی کے وقت سکول سے باہر نکلے تو سات نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

استادشفقت امین کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے زخمی استاد کی رپورٹ پرایف آئی آر درج کر لی۔