ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری،پانچ مقدمات درج

منگل 23 اپریل 2024 21:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،مزید پانچ مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات و گوجرانوالہ نے 5 مختلف کارروائیوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث عناصرکے خلاف مقدمات درج کر لئے، مقدمات میں نامزد ملزمان میں محمد اسلم ،محمد عمران گجر ، محمد ارشد اور محمد عاشق شامل ہیں، چھاپہ مار کارروائیاں تحصیل پھالیہ ، مبارک والی گلی گوجرانوالہ ، نظام آباد وزیر آباد ، گوجرہ منڈی بہاوالدین اور رورل سب ڈویژن گجرات میں کی گئیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ مقامات پر کمرشل کنکشن کہ جگہ گھریلو کنکشن استعمال کرتے ہوئے براہِ راست کنڈا ڈال کر اور میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے چوری شدہ بجلی فراہم کی جا رہی تھی، بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچ رہا تھا، چھاپہ مار کارروائیوں میں گیپکو حکام بھی ہمراہ تھے، گیپکو حکام نے موقع پر کنکشن منقطع کر کے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :