!تھانہ بنی گالہ اور تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس ٹیموں نے موٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہوں کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا

منگل 23 اپریل 2024 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) تھانہ بنی گالہ اور تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس ٹیموں نے موٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہوں کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل، موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے قبضہ سے دو مسروقہ موٹر سائیکل اور پرزے برآمد کرلیے گئے۔گرفتار ملزم کی شناخت شجاع خان کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے سے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل فون، پارسلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت توقیر شفقت اور محمد حسنین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہاکہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :