خوشاب میں منرل اکنامک کوریڈور اور آرگینگ فوڈ پارک قائم کیا جائے، گل اصغر

منگل 23 اپریل 2024 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) خوشاب سے رکن قومی اسمبلی گل اصغر نے کہا ہے کہ خوشاب میں منرل اکنامک کوریڈور اور آرگینگ فوڈ پارک قائم کیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر گل اصغر نے کہا کہ میں اپنے حلقے کے لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے منتخب کیا ہے۔ نور پور تھل میں بجلی کی بنیادی سہولیات نہیں، جانور اور انسان ایک جگہ پانی پیتے ہیں۔ اس ایوان میں غریب کی بات نہیں ہوتی، دنیا نے کلسٹرائزیشن سے عوام کو غربت سے نکالا۔ خوشاب میں منرل اکنامک کوریڈور، آرگینگ فوڈ پارک، ٹورازم ویلی کی ضرورت ہے۔