حکومت خیبر پختونخوا کا مختلف کاروبار پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

کاروبار کے حجم اور سائز کا جائزہ لے کر ٹیکس کا تعین کیا جائے گا ،ذرائع

منگل 23 اپریل 2024 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا حکومت نے مختلف کاروبار پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے بیوٹی پارلر، شادی ہال، پراپرٹی اور تمباکو کے کاروبار پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں بیوٹی پارلر، شادی ہال، پراپرٹی اور تمباکو کے کاروبار پر فکسڈ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ کاروبار کے حجم اور سائز کا جائزہ لے کر ٹیکس کا تعین کیا جائے گا۔صوبائی حکومت نے ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دینے کا اعلان بھی کردیا۔