قومی اسمبلی میں وزراء کی عدم موجودگی پر اراکین کااحتجاج

منگل 23 اپریل 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) قومی اسمبلی میں وزراء کی عدم موجودگی پر اراکین نے احتجاج کیا جبکہ ڈپٹی سپیکر نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ وزراء اگر کسی مصروفیت کی وجہ سے ایوان میں نہیں آتے تو ان کے دفتر کے ذمہ داران کو ایوان میں موجود ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

منگل کو نکتہ اعتراض پر پیپلزپارٹی کے رکن شبیر بجارانی نے کہا کہ وزراء ایوان میں موجود نہیں ہیں، سندھ حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

کشمور کے حالات وانا سے بدتر ہو چکے ہیں۔ وزیر داخلہ اس پر توجہ دیں۔ راجن پور میں بھی امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ ایوان میں ایک وزیر موجود نہیں ہے اس پر رولنگ دیں۔ ڈپٹی سپیکر سید مصطفی شاہ نے کہا کہ وزراء کی عدم موجودگی کا نوٹس لیا ہے آئندہ اگر وزراء نہ آئیں تو ان کے دفتر کے لوگ یہاں ہوں تاکہ متعلقہ محکمہ نوٹس لے۔