ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی نی قیمت 15 روپے اور نان کی قیمت 18 روپے مقرر کر دی

منگل 23 اپریل 2024 22:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی نی قیمت 15 روپے اور نان کی قیمت 18 روپے مقرر کر دی جس کا فوری اطلاق فوری طور پر ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس قدم کا خیرمقدم کیا ہے لیکن یہ بھی سوال کیا جا رہا ہے ان قیمتوں پر عملدرآمد کون کرائے گا، گذشتہ ہفتے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے ضلع میں آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے۔

(جاری ہے)

مطابق ،فلور ملز پر گندم کا آٹا 103 روپے فی کلو اور پرچوں میں فلور ملز کا آٹا 108 روپے فی کلو، چکیوں پر گندم کا آٹا 111 روپے اور پرچوں میں چکیوں کا آٹا 116 روپے کلو فروخت کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا اور ابتباہ کیا گیا تھا کہ تھوک فروش، خوردہ فروش سرکاری طور پر مقرر کردہ آٹے کے یہ نرخ نمایاں طور آویزاں کریں ان پر عمل کریں جو خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا اس خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی لیکن تھوک میں یا ہرچون میں کہیں بھی آٹا سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں اور من مانی قیمت وصول کی جا رہی ہے مگر کسی کے خلاف قانون کی گرفت نظر نہیں ائی ایسے میں روٹی اور نان کون سرکاری قیمت پر فروخت کرائے گا۔

متعلقہ عنوان :