mفٹ پاتھ پر سونے والے نشے کے عادی بچے بحالی مرکز منتقل

منگل 23 اپریل 2024 22:50

ؔ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر پشاور صدر میں فٹ پاتھ پر سونے والے نشے کے عادی تین کم عمر بچوں کو محکمہ سوشل ویلفیئر نے تحویل میں لیکر فقیر آباد میں قائم سرکاری بحالی مرکز منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

نشے کے عادی بچوں کی نشاندہی بزرگ صحافی شمیم شاہد نے کی تھی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر کو بچوں کے ابتدائی علاج کے بعد ان سے ان کے والدین اور دیگر رشتہ داروں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی ہدایات جاری کئے تاکہ بچوں کو والدین سے ملاقات اور بچوں کا نشے کی طرف جانے کی وجوہات معلوم کی جاسکے اور بے آسرا ہونے کی صورت میں بچوں کو تعلیم،رہائش اور تربیت کے لئے فلاحی ادارے ;زمنگ کور منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :