سیکرٹری صحت بلوچستان نے ثانوی سیکنڈری اور ٹریژری کیئر ہسپتالوں کے لیے ضروری ادویات کی فہرست کا اجراءکر دیا

منگل 23 اپریل 2024 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی خصوصی دلچسپی سے بلوچستان میں پہلی مرتبہ ثانوی سیکنڈری اور ٹریژری کیئر ہسپتالوں کے لیے ضروری ادویات کی فہرست کا اجراءکر دیا گیا ضروری ادویات کی فہرست کو بنانے میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان، ڈپٹی سیکرٹری صحت ریاست علی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی، سینئر فارماسسٹ اعجاز شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ٹی ایل محمود بیگ، انچارج فارماسسٹ ایم ایس ڈی نعمت اللہ، فارماسسٹ نور محمد، سپلائی چین اسپیشلسٹ فضل کاکڑ نے اہم کردار ادا کیا سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کہا کہ بلوچستان میں پہلی مرتبہ ثانوی سیکنڈری اور ٹریژری کیئر ہسپتالوں کے لیے ضروری ادویات کی فہرست کا اجراءمختلف شعبہ جات کے سربراہ کی مشاورت کے بعد کیا گیا ، صوبے کی ضروری ادویات کی فہرست ہسپتالوں کی ضروریات اور ڈبلیو ایچ او کی ضروری ماڈل لسٹ کے مطابق معیاری بنایا گیا ہے مریضوں کے فائدے کے لیے ضروری ادویات کی فہرست کو صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں میں لاگو کر دیا گیا بنیادی صحت یونٹس ( بی ایچ یوز )، دیہی صحت مراکز ( آر ایچ سیز ) اور ٹریژری کیئر ہسپتالوں کے لیے معیاری فہرست کی تیاری کے بعد عام لوگوں کے لیے ضروری ادویات کی دستیابی اور رسائی ممکن ہوگی ضروری ادویات کی فہرست قومی صحت کے نظام کی پالیسیوں اور طریقوں کا ایک اہم عنصر ہے اور معیاری، محفوظ، موثر اور سستی ادویات کے انتخاب میں ایک مفید ذریعہ ثابت ہوگی ضروری ادویات کی فہرست کا مقصد آبادی کی بنیادی صحت کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ضروری ادویات کی فہرست بنیادی صحت یونٹس ( بی ایچ یوز )، دیہی صحت مراکز ( آرایچ سیز ) اور ٹریثر ری کیئر ہسپتالوں کو ضروری ادویات کے انتخاب کے لیے رہنما خطوط فراہم کرے گی محکمہ صحت حکومت بلوچستان کا ایک عزم ہے کہ وہ سستی ادویات تک مساوی رسائی کی فراہمی کو یقینی بنائے جو محفوظ، موثر ہو اور جن کا مقصد مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کے ساتھ ساتھ طبی فیصلہ سازی کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :