امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور

بل میں منظور ہونے والے 8 ارب ڈالرز بطور امداد تائیوان کو دیے جائیں گے،امریکی میڈیا

بدھ 24 اپریل 2024 11:11

امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کا امدادی بل منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو 60.8 ارب ڈالرز کی ادائیگی اس اقتصادی امدادی بل کا حصہ ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے لیے 26.4 ارب ڈالرز کی امداد کا پیکیج بھی اس بل میں شامل ہے۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ بل میں منظور ہونے والے 8 ارب ڈالرز بطور امداد تائیوان کو دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :