خطرناک جنگی زون،اسرائیل کا شمالی غزہ میں نئے انخلا کا حکم

وسطی اور جنوبی علاقوں میں فضائی حملوں اور ٹینکوں کی گولہ باری کی بھی اطلاعات

بدھ 24 اپریل 2024 11:46

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیا کے علاقے کو خطرناک جنگی زون قرار دیتے ہوئے نئے انخلا کا حکم دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب رہائشیوں نے کہا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنے حملوں کو تیز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز چند ہفتوں میں سب سے زیادہ بمباری کی کارروائیوں میں پٹی کے شمال میں بمباری کی، جہاں سے اسرائیلی فوج نے پہلے اپنی افواج کو ہٹا لیا تھا۔ وسطی اور جنوبی علاقوں میں فضائی حملوں اور ٹینکوں کی گولہ باری کی بھی اطلاعات ہیں، جس میں رہائشیوں کا کہنا تھا کہ تقریبا مسلسل گولہ باری ہو رہی ہے۔رہائشیوں اور حماس کے میڈیا کا کہنا تھا کہ فوج کے ٹینک گذشتہ رات غزہ کی پٹی کے شمالی کنارے پر بیت حانون کے مشرق میں ایک بار پھر گھس آئے لیکن شہر میں زیادہ دیر نہیں رکے۔ فائرنگ میں اسکولوں کو نشانہ بنایا جہاں بے گھر افراد وہاں پناہ لیے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :