خیبرپختونخوا ہ سے پنجاب داخل ہونیوالے دو دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے‘ترجمان سی ٹی ڈی

بدھ 24 اپریل 2024 11:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا ہ سے پنجاب داخل ہونے والے دو دہشت گرد محکمہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں خیبرپختونخوا ہ سے پنجاب داخل ہونے والے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی اہلکاروںنے دہشتگردوں کو روکنے کی کوشش کی تو دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے ۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔ دونوں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے۔ دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔