نوشہرہ ورکاں نوکھر روڈ پر موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گیا،ایک شخص شدید زخمی

بدھ 24 اپریل 2024 12:05

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) نوشہرہ ورکاں نوکھر روڈ پر موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی کی ٹکر میں نوشہرہ ورکاں کا تاجر شیخ ذولفقار احمد شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

حادثہ میں دائیں ٹانگ ٹوٹنے کے باعث لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ جنرل انجمن تاجران کے صدر شیخ عبد الستار شاہد کا بھائی 55سالہ شیخ زوالفقار احمد حافظ آباد سے ہو کر واپس بسواری موٹر سائیکل رات نوشہرہ ورکاں آ رہا تھا کہ موضع تھابل کے قریب روڈ پر جاتی گدھا گاڑی نہ دیکھ پایا اور اس سے ٹکرا گیا ۔ ٹکر کے نتیجہ میں جسم کے دیگر حصوں پر چوٹوں کے علاوہ انکی دائیں ٹانگ ٹوٹ کر بری طرح متاثر ہوئی جنہیں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :