لکی مروت میں شادی کی تقریب کےموقع پر دوگروپوں کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

بدھ 24 اپریل 2024 12:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ضلع لکی مروت میں شادی کی تقریب میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے اگری خانزادہ خیل میں گزشتہ رات شادی کی کےموقع پرمحفل موسیقی کی تقریب کےبعد دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔۔فائرنگ کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں 2 راہ گیر بھی شامل ہیں۔

فائرنگ احسان گروپ اور عمران گروپ کے درمیان ہوئی۔

(جاری ہے)

دونوں گروپوں کا تعلق غزنی خیل سے ہے۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آ رہی تھی جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 اشتہاری بھی شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمران، احسان، زاہد اللہ اور عزیر کے نام سے ہوئی جبکہ جاں بحق ہونے والے راہ گیروں میں احمد اور فیضان بھی شامل ہیں۔ فائرنگ سے زخمی نوجوان کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی۔پولیس نےنعشوں اورزخمی کوڈی ایچ کیو ہسپتال تاجہ زئی منتقل کردیا گیا۔پولیس نے واقعہ حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔