ڈی ایس پی ٹریفک صوابی کی زیرصدارت میٹنگ ،سرکاری کرایہ نامہ پرعملدرآمد کرنے کی ہدایت

بدھ 24 اپریل 2024 14:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈی ایس پی ٹریفک صوابی محمد ریافت خان کی زیرصدارت جنرل بس سٹینڈ منیجروں ، ٹرانسپورٹر مالکان اور مختلف ٹرانسپورٹرز یونین کےصدور کے ساتھ میٹنگ کا انعقادکیاگیا۔اس موقع پر ٹریفک انچارج سجاد حیدر خان بھی موجود تھے۔میٹنگ میں ٹرانسپورٹ آڈوں میں مسافروں کو سہولیات حوالے باالخصوص خواتین انتظار گاہوں میں پردے کاانتظام، پینےکے پانی کےلئےواٹر کولر کا انتظام،واش روم ،صفائ و دیگر اہم امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

کرایہ کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی،اس موقع پرڈی ایس پی ٹریفک صوابی محمد ریافت خان نےکہا کہ سرکاری کرایہ نامے سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی ،پرنٹ سیٹ میں سنگل شخص سے ڈبل کرایہ ہر گز وصول نہیں کیا جائے اور سرکاری کرایہ نامہ کے مطابق کرایہ لیا جائے ۔ڈرائیورزاپنے ساتھ گاڑی کے دستاویزات اور پرمٹ لازمی رکھے۔مقررہ سٹاپ کے علاوہ کسی بھی رش مقامات یا سڑک کے کنارے پر گاڑی نہ کھڑا کیا جائے۔شرکاء کی جانب سے ڈی ایس پی ٹریفک محمد ریافت خان کے خصوصی ہدایت پر عمل درامد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی.

متعلقہ عنوان :