خیبر، باڑہ پولیس کی کارروائی، 15 کلوچرس برآمد، ملزم گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 15:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ضلع خیبر کے تھانہ باڑہ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےچرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر15 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ خیبر پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سوالزخان کے نگرانی میں منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او ہردم گل کی خفیہ اطلاع پر انچارج نالہ خوڑ حامد خان نے مشکوک پک اپ گاڑی کو تلاشی کے غرض سے روکا جس دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 کلو چرس برآمد کر لی گئی جبکہ ملزم قسمت خان ولد امین خان سکنہ شلوبر کو گرفتارکرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں مکرو دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاک افغان سرحد سے چرس سمگل کرکے ملک کے دیگر حصوں کو سپلائی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :