ایرانی صدر کے دور ہ کراچی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے، ڈی آئی جی سیکیورٹی

بدھ 24 اپریل 2024 15:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے افسران و جوانوں کو بھرپور لگن، محنت اور دلجوئی کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدرابراہیم رئیسی اپنے وفد کے ہمراہ کراچی کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈئی آئی جی سیکیورٹی نے کہا کہ ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے دور ہ کراچی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر نے اپنے دورے کے دوران مزارِ قائد پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ایس ایس یو کے 700کمانڈزبشمول لیڈی کمانڈوزسمیت سیکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد افسران واہلکار نے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ کراچی پولیس کے مجموعی طورپر 3847سے زائد اہلکار غیرملکی معززین کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہے۔ڈی آئی جی سیکیورٹی نے کہا کہ پولیس کے جوانوں اور افسران نے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھا کر محکمہ کا وقار بلند کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :