چین، پاکستان کے قائم مقائم قونصل جنرل کا پینگژہو شہر کا دورہ،حکومت کے سینئر نمائندوں سے ملاقاتیں کیں

بدھ 24 اپریل 2024 16:25

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) چین کے صوبہ سیچوان کے ادارلحکومت چینگڈو میں پاکستان کے قائم مقائم قونصل جنرل ،قونصلیٹ جنرل آغا حنین عباس خان نے پینگژہو شہر کا دورہ کیا اور شہری حکومت کے سینئر نمائندوں سے ملاقاتیں کیں ۔ انہوں نے پاکستان پینگژو تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تفصیلی بات چیت کی اور مقامی کاروباری اداروں کا دورہ بھی کیا۔

پینگژو ایک کاؤنٹی سطح کا شہر جو چینگڈو کے شمال میں واقع ہے جو متاثر کن اقتصادی ترقی کے ساتھ چین کے زرعی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ قائم مقام قونصل جنرل نے پینگژو انٹرنیشنل سٹیز ایگزیبیشن ہال کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان 23 شعبوں میں تعلقات کے فروغ بارے آگاہی حاصل کی جو پینگزو نے برسوں کے دوران پروان چڑھائے ہیں اور کس طرح شہری حکومت نے ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے اور دوستانہ تبادلے کے لیے بامعنی بات چیت کا تبادلہ جاری رکھا ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے جنگڈو جنشی ژیو کلوتھنگ کمپنی لمیٹڈ اور ہیون آرٹس کلچرل اینڈ کریئیٹو پارک کے دورے کیے ۔ ان کاروباروں نے اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی نمائش کی جو پینگژو کمپنیاں تیار کر رہی ہیں ۔ اس موقع پر تبادلہ خیال کا تبادلہ کیا گیا کہ کس طرح متعلقہ پاکستانی کمپنیوں کو مشترکہ تعاون تعاون کے لئے پینگژو کمپنیوں کے ساتھ بہتر طور پر منسلک کیا جا سکتا ہے ۔

بعد ازاں قائم مقام قونصل جنرل آغا حنین عباس خان کو تیانفو میڈیسن سٹی کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ شہر کا اختراعی مرکز جدید روایتی چینی ادویات کی تیاری میں کس طرح مصروف عمل ہے۔ پینگژو سٹی کی میونسپل پارٹی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری چن گینگ کے ساتھ ملاقات میں گینگ نے شہر، اس کی طاقتوں اور ان شعبوں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا جن میں پاکستان اور پینگژو کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

قائم مقام قونصل جنرل آغا حنین عباس خان نے پرتپاک استقبال، بریفنگ کے لیے پینگژو سٹی کی میونسپل پارٹی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پینگزو زراعت، روایتی ادویات اور لاجسٹکس اور دیگر شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور یہ وہ شعبے ہیں جن میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانےکے لیے پاکستان اور چین نے حال ہی میں معاہدے کیے ہیں۔

پینگ زو کے میئر جیانگ منگ کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران دونوں فریقین نے افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا، جیسا کہ پاکستان رواں سال نومبر میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل فیئر آف پینگژو میں شرکت کر رہا ہے۔انہوں نے یونگ ہوئی لاجسٹکس اور اس سے منسلک تازہ خوراک کی سپلائی کی کمپنیوں کے دورے کئے جو چین اور پینگژو کی شہری ترقی اور نقل و حمل کے نیٹ ورکس اور ای کامرس پلیٹ فارم کے موثر اقدامات کا مظہر ہے جو مقامی طور پر حاصل کی جانے والی تازہ پیداوار کو بروقت اور ارزاں نرخوں پر ہزاروں گھروں تک پہنچانے کی اجازت دیتا ہے۔

اس موقع پر پینگژو اور سچوان کے صارفین کے لیے اعلیٰ معیار کے پاکستانی پھل اور سبزیوں کی فراہمی کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔ آخر میں قائم مقام قونصل جنرل نے چینگڈو یورون انٹرنیشنل ایگریکلچر پروڈکٹس ٹریڈنگ سینٹر کا دورہ کیا ، جو پورے چین میں پھلوں اور سبزیوں کی دوسری سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ اور مغربی اور جنوب مغربی چین میں سب سے بڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :