Live Updates

طلباو طالبات میں موٹرسائیکلوں کی فراہمی کامنصوبہ ملتان میں بھی لانچ کردیاگیا

بدھ 24 اپریل 2024 16:28

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ملتان میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے طلبا و طالبات کو موٹرسائیکلوں کی فراہمی کے منصوبے پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ سیکرٹری آرٹی اے محسن نثار نے اس حوالے سے زکریا یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار سے خطاب کیا اور طلباوطالبات کو موٹرسائیکلوں کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیراہتمام موٹرسائیکل کمپنیوں کی جانب سے روڈشو بھی کیاگیا۔ طلباوطالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ موٹرسائیکل کے حصول کے لیے 29اپریل تک درخواستیں جمع کرادیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب بھر میں 20ہزار موٹرسائیکل فراہم کیے جائیں گے جن میں 19ہزار پٹرول بائیکس اورایک ہزار ای بائیکس شامل ہیں۔صوبائی وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہاکہ یہ منصوبہ طلبا وطالبات کی سہولت کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر حادثات میں کمی اور ماحول میں بہتری بھی لائے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات