شہروں اور قصبہ جات سے تجاوزات کے خاتمہ کےلئے آپریشن تیز کیا جائے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 24 اپریل 2024 16:42

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کی ہدائت پر ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی زیر صدارت ستھرا پنجاب، ناجائز تجاوزات کے خاتمے ، اب گاوں چمکیں گے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ ، میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران ستھرا پنجاب اور اب گاوں چمکیں پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں صرف کاغذی کاروائیاں نہ کی جائیں عملی کام بھی نظر آنا چاہیے، پنجاب کی سطح پر اس کو مانیٹر کیا جارہا ہے مختلف اوقات میں مختلف افسران کسی بھی گاوں کا دورہ کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مطابق سما (SAAMA) ایگریمنٹ کیا گیا ہے جس کے تحت اب کوڑا کرکٹ کو جمع کرنے، علیحدگی، ذخیرہ کرنے، دوبارہ استعمال کرنے، ری سائیکلنگ، نقل و حمل، منتقلی، تخفیف، علاج، اور ٹھکانے لگانے اور اس سے منسلک یا اس سے منسلک معاملات کا انتظام، ریگولیٹ اور کنٹرول کرنے کےلئے نجی خدمات لی جائیں گی تاکہ صفائی کی نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔

جس کےلئے ضلعی، تحصیل ، میونسپل کمیٹی اور یونین کونسل کی سطح پر سروے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہروں اور قصبہ جات سے تجاوزات کے خاتمے لئے آپریشن تیز کیاجائے اور بازاروں ، مرکزی شاہراہوں کو کشادہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنا اپنا محاسبہ کریں اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں جن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی ناقص ہے ان کی جواب طلبی کی جائے انہوں نے ناقص کارکردگی اور عدم دلچسپی پر تحصیلدار مظفرگڑھ احمد کمال خان کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی بھی سفارش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہر پرائس کنٹرل مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کو دورہ کریں اور زیادہ سے زیادہ دکانوں کو معائنہ کریں خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جائے۔ دکانوں کو سیل کی جائے اور دکانداروں کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کی جائے۔ نان اور روٹی کی قیمتوں پر فوکس کیا جائے اور سرکاری قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا ہےاب گاوں چمکیں گے پروگرام کے تحت ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو کی 111یونین کونسلز میں 508 گاوں ہیں ہر گاوں کی سطح پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے ،ہر یونین کونسل میں 3 سینٹری ورکر کام کرتے ہیں اور کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کےلئے ایک رکشہ موجود ہے۔

دونوں اضلاع میں 5 ماڈل ویلیج ہیں۔چوتھے مرحلے میں اب تک 47 ہزار سے زائد سرگرمیاں کی گئی ہیں۔ فیس کی مد میں 4 لاکھ 18 ہزار 400 روپے رقم جمع کی گئی ہے۔ ضلع کے 30 پرائس کنٹرل مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 63 ہزار 318 دکانوں کو معائنہ کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 22 لاکھ 11 ہزار روہے جرمانہ وصول کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالغفور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جاوید اختر، ڈی او انڈسٹری محمد غازی خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق ، مارکیٹ کمیٹی سے نجیف فیض سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔\378