منشیات کا تدارک کے حوالے سے ضلع استور میں آگاہی مہم کا اہتمام

بدھ 24 اپریل 2024 16:42

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) منشیات کے نقصانات اور منشیات کے معاشرے پر پڑنے والے منفی اثرات کے حوالے شعور وآگاہی دینے کی غرض سے ضلعی انتظامیہ استور نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ونارکوٹکس کے تعاون سے ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا. واک ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر اور علیٰ المرتضی چوک عیدگاہ پہنچ کر تقریب منعقد ہوئی. ریلی میں ڈپٹی کمشنر استور زید, ایس پی استور عبدالصمد , اسسٹنٹ کمشنر استور، ڈپٹی انسپکٹر آف سکولز عبدالمناف ،ڈی ایس پی ہمایوں عالم, ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نیت اللہ ،صدر پریس کلب رفیع اللہ آفریدی،پولیس آفیسزز ، ایکسائز پولیس سیاسی وسماجی شخصیات سکول کے طلبا اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور زید نے کہا کہ منشیات کا استعمال ایک ناسور ہے جو پورے معاشرے کی تباہی کا باعث بن رہا ہے. منشیات کا استعمال قانوناً ممنوع اور شرعاً حرام ہے۔

متعلقہ عنوان :