پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات میں تیزی آ رہی ہے، ادارہ جاتی ترقی اور بی ٹو بی تبادلوں کے ذریعے تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات کا فیصلہ، سفیر خلیل ہاشمی

بدھ 24 اپریل 2024 16:51

پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
چھنگ ڈائو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان نے چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ جاتی ترقی اور بی ٹو بی تبادلوں کے ذریعے تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے صوبہ شانڈونگ کے علاقے چھنگ ڈائو میں چین پاکستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا تھا۔

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ متعدد زرعی مارکیٹ تک رسائی کے پروٹوکول سمیت پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات میں تیزی آ رہی ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ادارہ جاتی ترقی اور بی ٹو بی تبادلوں کے ذریعے تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے پالیسیوں کا تعارف کرایا اور چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2024 کے دوران صوبہ شانڈونگ کی پاکستان سے درآمدات 36.25 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ اسی عرصے میں پاکستان کی چین کو برآمدات 704.40 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم ین-ایس سی او لوکل اکنامک اینڈ ٹریڈ کوآپریشن ڈیمونسٹریشن ایریا)کے ڈپٹی ڈائریکٹر لین چانگ ہوا، سی سی پی آئی ٹی (چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ) چھنگ ڈائو وانگ ژیا اور پاکستان چائنا سینٹر کے ڈائریکٹر وانگ زیہائی نے بھی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے معاشی انضمام کو بڑھانے میں چھنگ ڈائوسٹی کے کردار پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :