صدر پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کا ورلڈ کلاس سپورٹس مینو فیکچرنگ کمپنی فارورڈز سپورٹس کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2024 16:54

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) صدر پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن محمد اقبال ہارپر نے صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید کے ہمراہ ورلڈ کلاس سپورٹس مینو فیکچرنگ کمپنی فارورڈ سپورٹس سیالکوٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فارورڈ سپورٹس کمپنی کے بنائے ہوئے فٹ بال سے دنیا کا سب سے بڑا سپورٹس میلہ فیفا ورلڈ کپ ، چیمپئنز لیگ اور دیگر انٹرنیشنل ایونٹ کھیلے جاتے ہیں جو کہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی زندگی میں فاروڈ سپورٹس جیسی مینوفیکچرنگ کمپنی نہیں دیکھی جس طرح اس میں پروفیشنل طریقے سے فٹ بال تیاری ہوتی ہے۔ اگر ہم سے کوئی پوچھے کہ 30 سالہ کیریئر میں نہ بھولنے والا لمحہ کونسا ہے تو میں بلا جھجھک کہوں گا کہ فاروڈ سپورٹس کمپنی سیالکوٹ کا دورہ سب سے حسین لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ فیفا ورلڈ کپ کی دو دفعہ کوریج کر چکے ہیں۔ اس دورہ کے دوران سیکرٹری اطلاعات محمد قیصر چوہان،سیکرٹری فنانس عبدالقیوم اور صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملک فیصل خورشید تھے۔