فلسطینی گروپس کی اسرائیلی فوج کیخلاف سخت مزاحمت جاری

بدھ 24 اپریل 2024 17:36

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) فلسطینی گروپس کی اسرائیلی فوج کے خلاف سخت مزاحمت جاری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے مرکز میں گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی ناہول بریگیڈ نے شدید حملہ کیا تو غزہ کے شمال میں بھی فلسطینیوں کی شدید مزاحمت دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران اسرائیل کے متعدد فوجی شدید زخمی ہوئے جبکہ اسرائیلی فوج کا میجر سالم خریشات مارا گیا۔شمالی غزہ سے 5 کلومیٹر دور زیکیم ملٹری بیس پر راکٹ حملے میں بھی متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی شہر سدیروت کے گودام پر راکٹ لگنے سے آگ لگ گئی۔ غزہ سے جڑے اسرائیلی شہر سدیروت کے رہائشیوں کو دوبارہ شہر خالی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :