اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر شدید گولہ باری شروع کر دی ، زمینی کارروائی کے لئے مزید دو ریزرو بریگیڈ بھیجنے کا اعلان

بدھ 24 اپریل 2024 17:36

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) اسرائیلی فوج نے بدھ کو شمالی غزہ پر شدید گولہ باری شروع کر دی ہے اور غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کے لئے مزید دو ریزرو بریگیڈ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائیوں کے لیے مزید دو ریزرو بریگیڈ بھیج رہی ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نےبدھ کو شمالی غزہ میں ایک بار پھر شدید گولہ باری شروع کر دی ہے اس کے نتیجے میں رفح سے واپسی کے چند ہفتوں بعد ہی شمالی غزہ میں فلسطینی اپنے گھروں سے فرار ہو رہے ہیں ۔

غزہ میں بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی گولہ باری جنگ کے آغاز کی طرح ہی شدید ہے۔خاص طور پر غزہ شہر کے نواحی علاقوں کے رہائشیوں نے شدید گولہ باری کی اطلاع دی۔

(جاری ہے)

غزہ کے قدیم ترین محلوں میں سے ایک زیتون کے قریب غزہ سٹی کے رہائشی 29 سالہ محمد جمال نے رائٹرز کو ایک میسجنگ ایپ کے ذریعے بتایاکہ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ سب کیوں ہو رہا ہے۔ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم گھر واپس آئے اور آخر کار ہمیں کئی مہینوں کی فاقہ کشی کے بعد کچھ امداد ملی اور اسرائیلیوں کو یہ پسند نہیں آیا۔

یہ ایسا ہے جیسے جنگ دوبارہ شروع ہو ،اسرائیلی فوجیوں نے اس جگہ کو جلا دیا۔ اسرائیل نے کچھ عرصے کے نسبتاً پرسکون رہنے کے بعد اس ہفتے علاقے میں حملے ایک بار پھر شروع کر دیئے ہیں۔اس سے قبل اسرائیل نے غزہ کے شمال سے اپنے بہت سے فوجیوں کو واپس بلا لیا تھا۔\932

متعلقہ عنوان :