Live Updates

ڈیرہ اسماعیل خان،گومل میڈیکل کالج میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کر دیا گیا

بدھ 24 اپریل 2024 17:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) گومل میڈیکل کالج میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں فرسٹ ایئر سے لے کر فائنل ایئر کے طلبہ نے بھرپور تیاری کرکے شاندار طریقہ سے گرا?نڈ میں انٹری کی جسے گومل میڈیکل کالج کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر نسیم صباء اور دیگر اساتذہ نے خوب سراہا اور تعریف کی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور 2005 میں ساؤتھ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلست عمران نیازی تھے۔ اس موقع پر پروفیسر شکیل شاہ‘ پروفیسر ڈاکٹر امیر امان اللہ اور ڈائریکٹر سپورٹس قیصر ندیم گل بھی موجود تھے۔ تقریب کے آخر میں ڈین گومل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر نسیم صباءنے مہمان خصوصی عمران نیازی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات