دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 24 اپریل 2024 17:49

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 33 ہزار500 کیوسک اور اخرج 5 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 74 ہزار400 کیوسک اور اخراج 74 ہزار400 کیوسک، خیرآباد پل آمد 83 ہزار کیوسک اور اخرج 83 ہزار کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد 57 ہزار200 کیوسک اور اخراج18 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 15 ہزار کیوسک اور اخراج 6 ہزار500 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 73 ہزار900 کیوسک اور اخراج 69 ہزار400 کیوسک، چشمہ69 ہزار کیوسک اوراخراج 60 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 1 لاکھ 3 ہزار100 کیوسک اور اخراج 91 ہزار100 کیوسک،گدو آمد60 ہزار 400 کیوسک اور اخراج60 ہزار400 کیوسک، سکھر آمد 81 ہزار100 کیوسک اور اخراج 53 ہزار 100کیوسک، کوٹری آمد 5 ہزار500 کیوسک اور اخراج300 کیوسک،تریموں آمد 12 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 1 ہزار 100 کیوسک ، پنجند آمد 15 ہزار500 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،پانی کی موجودہ 1445.33 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.965 ملین ایکڑ فٹ ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1139.10 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.369 ملین ایکڑ فٹ، چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 648.40 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.247 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔