فوڈ اتھارٹی اوکاڑہ نے 400 لیٹر مضر صحت جوس پکڑ لیا

بدھ 24 اپریل 2024 18:04

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) فوڈ اتھارٹی اوکاڑہ نے 400 لیٹر مضر صحت جوس پکڑ لیا ۔فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق فوڈ اتھارٹی افیسر محمد عاصم جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گڑ بازار بی بلاک میں ایک کنفیکشنری یونٹ کی انپسیکشن کے دوران 400 لیٹر ناقص اور مضرصحت جوس کا سٹاک پکڑ لیا۔جس میں مصنوعی اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی جسے تلف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ناقص جوس کی سٹوریج پر فوڈ بزنس مالکان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی افیسر محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ملاوٹی اور مضر صحت اشیائے خوردنی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں بھی ملاوٹ کی ممانعت ہے۔عوام اپنے ارد گرد ایسا کاروبار کرنے والوں کی محکمہ فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں تا کہ ایسا کاروبار کرنے والوں کی بیخ کنی کی جاسکے۔\378

متعلقہ عنوان :