پاکستان و دیگر اسلامی ممالک کا ایک صفحہ پر اکٹھا ہو نایہود و ہنود کی سیاسی حکمت عملی کو خاک میں ملاسکتاہے۔ مولانا حافظ عبد الرحمن سلفی

بدھ 24 اپریل 2024 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی و چیف جسٹس ایران کا اپنی اہلیہ کے ساتھ پاکستان آنا بہت ساری سیاسی اور معاشی حکمت عملیوں کو بام عرو ج پر پہنچا سکتا ہے پاکستان کی سیاسی ، مذہبی اورسماجی اداروں نے ایرانی صدر کے اس دورے کو بڑی اہمیت کا حامل جانا ہے پاکستان اور ایرا ن کے دو طرفہ تعلقا ت کو ان کی آمد سے مزید تقویت ملے گی ان خیالات کا اظہا ر جما عت غرباء اہل حدیث پاکستان کے مرکزی امیر مو لا نا حافظ عبد الرحمن سلفی نے مرکزی مجلس شوریٰ ، ائمہ کرام ، خطباء ملک بھر کے ضلعی اور ڈویژن کے امراء اور خصوصاً تمام صوبہ جا ت کے صوبائی امراء سمیت جما عت کے مرکزی میڈیا ترجما ن عبد الرحمن عابد راجپو ت کی موجودگی میں خصوصی ویڈیو لنک خطا ب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر، پاکستان کی غیور عوام ، حکومت ، عسکری قیادت ، فوجی جوان سمیت پاکستان بھر میں موجو د جہادِ فی سبیل اللہ کر نے کے لئے تیار لاکھوں نوجوان ایران کے پاسداران کمانڈر انچیف کے ہم رکاب ہو کر مسلم دشمن عناصر کا چشمِ زدن میں قلع قمع کر سکتے ہیں مولانا سلفی نے اپنے ویڈیو لنک خطاب کے دورا ن اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خلافت عثمانیہ کی سر زمین مقدس اسلامی مجاہدین اور اسلامی فتو حات سمیٹنے والی زمین ہے ہم سب ملکر اور 57اسلامی ممالک کے سربراہانِ حکومت اجتماعی طور پر اپنے اپنے ملک کی جنگی اور سیاسی حکمت ِ عملی کو بروئے کار لا کر غاصب حکومت اسرائیل کوصفحہٴ ہستی سے مٹا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں اسرائیل کی ناپاک سازش اور ان کے حواریوں نے ایران کے کمانڈر سمیت ایرانی سفارت خانے کے ذمہ داران کو بمباری کر کے بہت بڑی سیاسی غلطی کی تھی جس کے جواب میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے سیاسی کمانڈر کی حکمت عملی نے اسرائیل کو ناکوں چنے چبوادئیے ہیں ایران کے اس بہادرانہ جنگی حکمت ِ عملی کو پاکستان کی تما م مذہبی جماعتیں اور ہماری جماعت سلام پیش کرتی ہے ۔