رحمان بابا ایکسپریس کے میر پور ماتھیلو ریلوے سٹیشن پر عارضی سٹاپ میں مزید 3ماہ کی توسیع

بدھ 24 اپریل 2024 18:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر پشاور براستہ راولپنڈی ۔حافظ آباد ۔سانگلہ ہل۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی (47 ڈائون، 48 اپ) رحمان بابا ایکسپریس کے میر پور ماتھیلو ریلوے سٹیشن پر دیئے گئے عارضی سٹاپ میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ قبل ازیں یہ عارضی سٹاپ 3 ماہ کے لئے تھا۔ اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔